ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) علاقہ 331گ ب نورپور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں، ڈی پی او نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ایسے واقعات میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، متاثرہ بچی کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے




