لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقے لوہار ی گیٹ میں دوکروڑتیس لاکھ کی واردات کرنیوالی دو خواتین پکڑی گئیں ، خواتین پر گھروں میں نقب زنی اور چوری کے 90 سے زائد مقدمات کا انکشاف ہواہے ۔ایس پی سٹی بلال احمد کیمطابق خواتین ملزمان کچرا اٹھانے والوں کے بھیس میں پہلے ریکی کرتیں اور پھر گھروں میں واردات کرتیں ،دونوں خواتین ملزمان کا نام شمیم ہے،ملزمان نے عید کے تیسرے روز لوہاری گیٹ تھانیکی حدود میں گھرمیں واردات کی ،واردات میں ملوث دو خواتین کو فرخ آباد کے علاقے سے ٹریس کیا گیا،خواتین ملزمان نے شیخوپورہ اور قصور میں بھی وارداتیں کیں۔بلال احمد کا کہناتھا کہ 277 سے زائد کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اکٹھی کی گئیں،60لاکھ نقدی اور 12تولے سونا برآمد کر لیا گیا،جس گھر کا دروازہ کھلا ہوتا، خواتین ملزمان اسے اپنا ٹارگٹ بناتیں۔




