فیصل آباد /جڑانوالہ (سٹاف رپورٹر /نامہ نگار) تھانہ صدر جڑانوالہ کی حوالات سے قتل کا ملزم اور تھانہ غلام محمد آباد کی حراست سے منشیات فروش فرار’ پولیس نے غفلت’ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے 5ملازمین کو معطل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے سب انسپکٹر افضال نے بتایا کہ 1789/29 کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم سفیان کو عدالت پیشی کے بعد حوالات میں لا کر بند کر دیا مگر محرر تھانہ شاہد اقبال’ نائب محرر ارشد اور سنتری معراج دین کی غفلت کے باعث مقدمہ قتل کا ملزم سفیان فرار ہو گیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے نوٹس پر ایس پی جڑانوالہ نے محرر’ نائب محرر اور سنتری کو معطل کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم سفیان کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ تھانہ غلام محمد آباد پولیس کا تھانیدار کی سربراہی میں پولیس پارٹی منشیات فروش کو علاقہ مجسٹریٹ محسن سلیم کی عدالت میں پیشی پر لائے تو کانسٹیبل عمیر اور واجد کی موجودگی میں ملزم ارسلان ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہو گیا۔سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تاہم اعلیٰ افسران نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ملازمین کو معطل کر کے فرار ہونیوالے منشیات فروش کی تلاش شروع کر دی ہے۔




