نہر سے نوجوان کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ روشن والا کے علاقہ جھال بائی پاس کے قریب نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت نہ ہو سکی’ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ریسکیو1122 کو اطلاع ملی تھی کہ سمندری روڈ بائی پاس کے قریب نہر میں نعش تیر رہی ہے، جس پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو نکال کر تھانہ روشن والا پولیس کے حوالے کر دیا جو کہ تقریباً 35سالہ شخص کی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقامی مساجد میں اعلانات کروائے لیکن متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ تاہم نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں