ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ اور سول ویٹرنری ڈسپنسری کنجوانی تاندلیانوالہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔دوران معائنہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ سروس ڈیلیوری، ریکارڈ مینجمنٹ اور مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بروقت پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کو محکمانہ کارکردگی اور مالی نظم و ضبط کے لئے نہایت اہم قرار دیا۔انہوں نے تحصیل تاندلیانوالہ کے تمام عملہ کے ساتھ آن لائن زوم میٹنگ بھی کی اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں