موٹر سائیکل چوری کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ کے علاقہ گڑھ فتح شاہ مین بازار سے موٹر سائیکل چوری، پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی تاندلیانوالہ کے علاقہ گڑھ فتح شاہ کے مین بازار سے نامعلوم افراد کی جانب سے نئی Honda CD-70 ماڈل 2025 موٹر سائیکل چوری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی شہریوں نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس ٹیم کی قیادت اے ایس آئی منور خان لشاری نے کی جبکہ ملک حسن رضا وٹو اور دیگر کانسٹیبلان بھی موقع پر موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں