صفدرآباد(نامہ نگار)مسجد تو بنادی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے،من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میںنمازی بن نہ سکا۔اس شعرپر یاد آیا کہ صفدرآباد شہر کی سڑکیں تو خدا خدا کر کے بنا دی گئیںلیکن اس کے بعد ان کی خوبصورتی یعنی بیوٹیفکیشن پر کوئی توجہ نہیںدی گئی۔ شہر کے چوک بھی خود ساختہ ناموں سے مشہور ہیں کوئی سرکاری نام ان کا نہیں۔ پل نہر چوک ،نواز شریف پارک چوک ،سانگلہ ہل چوک ،لاری اڈا چوک یہ ایک ہی چوک کے چار نام ہیں۔ہسپتال چوک ،پرانی چونگی چوک نادرا چوک شادی ہال چوک یہ بھی ایک ہی چوک کے مختلف نام ہیں۔قبرستان چوک ،پھاٹک چوک تحصیل چوک ،ماہنیانوالہ چوک یہ بھی مختلف نام لوگوں نے رکھے ہوئے ہیں۔یو بی ایل چوک ،بٹر مارکیٹ چوک ،مسجد صوبے والی چوک ،یہ تین نام ایک ہی چوک کے ہیں۔اسٹیشن چوک ،گرلز سکول چوک ریلوے چوک یہ بھی نام لوگوں نے خود ہی رکھے ہیں۔موچی بازار چوک ،آٹا چکی چوک بھی دو مختلف نام ہیں۔اے وی سکول چوک،ٹینکی چوک ،کمیٹی چو ک ، یہ بھی لوگوں کے اپنے ہی نام ہیں۔مرغی چوک ،غلہ منڈی چوک ،حبیب بنک چوک ایک ہی چوک کے تین نام ہیں۔




