اے سی تاندلیانوالہ کے امتحانی مراکز کے دورے

تاندلیانوالہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محترمہ اقصی امتیاز نے میٹرک امتحانات کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی انتظامات، سیکیورٹی صورتحال، صفائی ستھرائی اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے عملہ کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی نقل یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے امتحانی مراکز میں موجود طلبا و طالبات سے بھی گفتگو کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں