دورہ حدیث کرنیوالے طلبہ ملک کیلئے سرمایہ ثابت ہونگے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد اور جڑانوالہ میں حضور کے پیارے چچا حضرت امیر حمزہ سید الشہدا کے حوالہ سے اور دورہ حدیث کے افتتاح کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت پاکستان نے کی۔ تقر یب میں علامہ شہباز حسین چشتی،مولانا اظہر مصطفی رضوی اور صدر محفل ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیارے چچا حضرت امیر حمزہ کو سید الشہدا کا درجہ ملا ہے انشا اللہ 12 اپریل بروز اتوار کو جامع مسجد بلال محمد علی پارک کے اندر باقاعدہ عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خواتین و حضرات کو 12 اپریل کو صبح 10 بجے جامع رضویہ تعلیم القرآن بلال مسجد میں پہنچ کر ضرور رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔تقریب میں محمد صابر رضوی،مولانا محمد فضل رسول حیدر رضوی،مولانا راشد میاں محمد اشرف بریلوی، حافظ ندیم ملک طارق کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں