چنیوٹ کے تفریحی پارکوں کی حالت زار فوری درست کرنیکا حکم

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا تحصیل لالیاں کا تفصیلی دورہ ، ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں کا وزٹ کیا اور طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر ، ایم ایس ڈاکٹر شہزاد خلیل و دیگر بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جس طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تمام امور کو بہتر بنایا گیا ہے اسی طرح ٹی ایچ کیو لالیاں میں از سر نو تمام چیزوں کو تبدیل کریں اور مکمل صفائی ستھرائی کروائیں ، انہوں نے دیگر وارڈز ، ایکسرے روم ، لیبارٹری ، ادویات سٹور روم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ، مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جو ڈاکٹرز بہتر پرفام کرے ، دیانتداری سے ڈیوٹی کرے اسے تعریفی سرٹیفکیٹ دیں اور جو کام نہیں کرتا اسے یہاں سے باہر نکالیں ایسے لوگوں کی ہسپتال میں کوئی ضرورت نہیں ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے لالیاں لیڈیز پارک اور ڈسسپوزل ورکس لالیاں کا وزٹ کیا ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید ، سی او ایم سی ذوالقرنین رجوکہ و دیگر بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز پارک کو مکمل طور پر فنگشنل کرنے کے لیے وہاں تمام تر سہولیات و انتظامات بارے ہدایت کی ، انکا کہنا تھا کہ لیڈیز پارک کی دوبارہ سے رینوویشن کریں خواتین کے بیٹھنے ، پینے کے پانی ، نئے جھولے ، لائٹنگ و دیگر سہولیات مکمل کریں ، واکنگ ٹریک کو فعال کریں اور مزید پودے لگائیں ، ڈپٹی کمشنر نے ڈسپوزل ورکس پر تمام تر حفاظتی اقدامات اور عملہ اور مشینری کو ورکنگ میں رکھنے کی ہدایت کی ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گورنمنٹ حماد شہید ہائر سیکنڈری سکول لالیاں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید ، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی و دیگر بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلبا کے جاری تعلیمی سیشن کا جائزہ لیا اور بچوں سے انکی پڑھائی بارے دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر نے سکول ہیڈ کو کلاس رومز کی بہتری ، صفائی ستھرائی و دیگر امور بارے ہدایات جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے چناب پارک چناب نگر کا بھی دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے پارک کے چاروں اطراف کا تفصیلی دورہ کیا اور پارک میں بہتری کے لیے مختلف امور بارے ہدایات جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر نے پارک میں میل فی میل کے لیے مزید واش رومز بنانے ، واکنگ ٹریک کی بہتری ، فاونٹین کو فعال کرنے ، گھاس اور پودوں کو مزید بہتر کرنے ، لائٹنگ اور جھولوں کو فعال کرنے ، مین گیٹ کی بہتری بارے ہدایات جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر نے پارک کی کنٹین میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور اور سی او ایم سے کو دو دن میں تمام امور بہتر کروانے کی ہدایت کی بصورت دیگر کینٹین کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی ، انکا کہنا تھا کہ عوام الناس کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر اشیا فراہم کی جائیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید و دیگر بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کو چیک کرنے کے لیے دریائے چناب کا بھی وزٹ کیا، ڈپٹی کمشنر نے مختلف امور کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی کو ہدایات جاری کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں