فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امریکہ و اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کروانے ، مشکل حالا ت میں بہترین سفارت کاری سے دنیا کو تباہی سے بچانے اور پاکستانی جھنڈا پوری دنیا میں لہرانے پر ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت پوری ٹیم و پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ جن کی کاوشوں اور کردار کو آج دنیا بھر میں امن کے سفیر کے طور پر سراہا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سینیٹر حافظ عبد الکریم ، مرکزی ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی ، حافظ مقصود احمد اور خالد محمود اعظم آبادی نے ایران و امریکہ جنگ بندی پر تبصرہ کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے کہ جب پاکستانی قیادت نے دن رات محنت کر کے مشکل ترین حالات میں دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ۔ سنیٹیر حافظ عبد الکریم اور علامہ عبدالرشید حجازی اس سلسلہ میں امت مسلمہ کے روحانی قائد شاہ محمد بن سلمان کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں برد باری ، دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ اپنے مفادات کو ایک طرف رکھہ کر خطے میں جلتی ہوئی آگ کو مزید بھڑکانے سے گریز کرتے ہوئے اسے ٹھنڈا کرنے میں سب سے زیادہ و اہم کردار ادا کیا ۔




