پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح،شہریوں کو اہم سہولیات گھر بیٹھے حاصل ہونگی

لاہور (بیوروچیف) شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کروانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔صوبے بھر میں ہر شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراسکے گا،اب ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی،پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی ایف آئی آر بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجراء پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے،پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں