PHAمیں کرپشن اور اقرباپروری کی بھرمار،ہر منصوبہ ناکامی سے دو چار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد (PHA) میں کرپشن اور قرباء پروری کی بھرمار’ ہر منصوبہ ناکامی سے دوچار ہے’ شہریوں کا فوری ایکشن لیکر کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد شہر کے گرین بیلٹس’ پارکس اور شہر کی خوبصورتی کے لیے بنائی گئی اتھارٹی پی ایچ اے مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے۔ افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اس کا کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا جس کی واضح مثال کینال روڈ پر نہر کنارے رکھے بنچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔ کمشنر ہائوس پر لگائے گئے پام کے قیمتی درخت خراب ہو گئے اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے کی جانب سے شہر میں کوئی بھی اچھا کام نہیں ہو رہا ہے۔ ان کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہو جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ تاہم پٹرول اور پانی کے چھڑکائو کے نام پر محکمہ میں کرپشن عام ہے۔ پی ایچ اے کے جو افسران ٹوٹی پھوٹی موٹرسائیکل پر آتے تھے اب بڑی بڑی گاڑیوں پر آفس آتے ہیں۔ فیصل آباد میں جتنے بھی ضلعی محکمے ہیں ان میں سب سے زیادہ بدترین کارکردگی پی ایچ اے کی ہے۔ شہری حلقوں نے نئی تعینات ہونیوالی ڈویژنل کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے پی ایچ اے پر فوکس کریں جو بیوٹیفکیشن پلان کے نام پر سیادہ دھبہ بنا ہوا ہے۔ فوری طور پر محکمہ کا آڈٹ کرایا جائے اور کرپشن واقرباء پروری میں ملوث افسران کو برطرف کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں