گوجرہ (نامہ نگار)فوڈ اتھا رٹی آ فیسر نے مضر صحت جوس سے لدا ہوا رکشہ پکڑ لیا ۔ فو ڈ اتھا رٹی کی ٹیم فوڈ آ فیسر محمد جنید کے ہمراہ موچی وا لا روڈ پر موجود تھی کہ انہیں اطلا ع ملی کہ ایک شخص نعما ن شکیل لوڈر رکشہ میں جوس کے ڈبے لوڈ کرکے سپلا ئی کرنے میں مصروف ہے جس پر انہو ں نے چک نمبر 421 ج ب کے قریب اسکو روک کر چیک کیا گیا تو لوڈر رکشہ پر سینکڑو ں ڈبے مضر صحت جوس کے لوڈ تھے جو وہ اپنے گھر سے تیار کرکے لایا تھا فوڈ اتھارٹی ٹیم نے اسکو رکشہ اور جوس سمیت تھا نہ صدر گوجرہ کے حوا لے کردیا جس پر صدر پو لیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔




