ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول509گ ب میں ایک بار پھر چوری کی واردات ہو گئی جبکہ دوسری واردات میں دو ڈاکوں نے بنک کے گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لوٹ لیا گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 509گ ب کے کمروں اور الماریوں کے تالے توڑ کر اندر پڑی 63 طالبات کے سرکاری کتابوں کے سیٹ ،تین سیلنگ فین ،ایک واٹر الیکٹرک پمپ اور چار واٹر کولر چرا لئے۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے ہیں واضح کہ گزشتہ سال بھی اسی سکول سے پنکھے،واٹر کولرزاور دیگر سامان چوری ہوگیا تھا جو ٹیچرز کو اپنی پاکٹ سے خرید کر پورا کرنا پڑا اب بھی شائد ایسے ہی ہو مذکورہ سکول میں ایک عرصہ سے چوکیدار ، مالی اور خاکروب کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس وجہ سے ٹیچروں کو سکول کی صفائی بھی خود کرنا پڑتی ہے ،سکول کھولنا اور بند بھی خود ہی کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ ایک ٹیچر کو مین گیٹ کے قریب کلاس لگانا پڑتی ہے کہ سکول آنے والے والدین کو اٹینڈ کیا جا سکے ایسے میں سکول ٹائم کے بعد چوروں کی موجیں ہی موجیں ہیں اور وہ جب چاہیں آرام سے بے خوف ہوکر اپنی کاروائی ڈال لیتے ہیں۔




