ساہیوال(بیوروچیف)معروف سینئر کالم نگار میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کا نظم و ضبط مثالی ہے اور ادارہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے پاک فوج کا ملکی اور عالمی امن کے قیام میں اہم کردار رہا ہے افواج پاکستا ن نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو فوقیت دی ہے اور ملکی استحکام کیلئے دشمنوں کے آ گے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ر ہی ہے فوج کے وقار کو سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر دا پر لگانا کسی صورت قابل برداشت نہیں پاک فوج ہماری سلامتی کی ضامن، ہماری آن و شان اور عسکری ادارہ پاکستانی قوم کا فخر ہے۔ پاک فوج قوم کا اعتماد اور فخر ہے اور جوانوں کی ملک کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔




