پٹرول کی قیمت میں اضافہ نے عوام کا کچومر نکال دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے ۔ ہر شعبے میں مہنگائی اور بے روزگاری کی نئی لہر نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔ مہنگائی کا نیا طوفان غریب اور سفید پوش افراد کو تیزی سے نگل جائے گا ۔ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمیں و ا پس نہ لائی گئیں اور مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی منصوبہ بندی میں شدید کمزور نظر آ ر ہی ہے جسکے نتیجے میں کاشتکار ‘ ٹرانسپورٹر اور چھوٹے کاروباری طبقے مزید مشکلا ت کا شکار ہونگے ۔ حکو مت کو اپنے پروٹول اور غیر ضروری اخراجات کم کرکے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے چائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں