تاندلیانوالہ (نامہ نگار) انرولمنٹ مہم اور شجرکاری تقریب کا انعقادڈ پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم ناہید چھینہ کی زیرِ نگرانی انرولمنٹ کمپین اینڈ پلانٹیشن ڈرائیو کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 403گ ب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تعلیم کے فروغ اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے خصوصی اقدامات کو اجاگر کیا گیا، جہاں طالبات، اساتذہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے جبکہ بچوں کے سکول میں داخلے (انرولمنٹ) کی اہمیت پر زور دیا گیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سی ای او ایجوکیشن را عبد الکریم، ڈویژنل ڈائریکٹر افتخار خاں، ڈی ای او سیکنڈر ی فیصل آباد وسیم ساجد اور ڈی ای او ایلیمنٹری ڈاکٹر اظہرا نسرین شامل تھے۔ پروگرام کو معصوم یاسین اور اے ای او سعدیہ کنول نے بہترین انداز میں منایاگیا۔




