کاروباری اوقات مقررہ پر اسسٹنٹ کمشنرز عملدرآمد کروائیں،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودھا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے تحت بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار کو محدود کر دیا گیا ہے اور ان احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے، جبکہ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات10 بجے تک کھلی رہ سکیں گئیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل مقامات بھی رات 10بجے کے بعد بند رہیں گے، جبکہ نجی گھروں اور پراپرٹیز میں شادی بیاہ کی تقریبات بھی رات 10 بجے کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، تندور، بیکریز، ملک شاپس اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں