رن آؤٹ فیصلے پر تنازع بھارت میں امپائر قتل

وشاکھا پٹنم (سپورٹس نیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ کے فیصلے پر ہونے والے تنازع کے بعد 21 سالہ امپائر ڈولا اجیت بابو کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقامی گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران 2 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائرز اجیت بابو اور ان کے دوست نے موقع پر ہی ختم کروا دیا، تاہم ایک تماشائی کانتا کشور غصے میں آکر امپائرز اور کھلاڑیوں کو گالیاں دینے لگا۔حکام کے مطابق ملزم کانتا کشور نے بعد میں امپائرز کو معاملہ طے کرنے کے بہانے بلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں