آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی لیگ آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد نے اپنے خلاف متنازع فیصلوں کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔رواں سیزن میں اب تک ٹیم کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں متنازع فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے کارکردگی کو متاثر کیا۔سب سے نمایاں واقعہ اویش خان سے متعلق ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے باؤنڈری لائن کے پیچھے بیٹ سے گیند کو روک کر چار رنز بچائے حالانکہ قوانین کے مطابق اس پر پانچ رنز کی پنالٹی دی جانی چاہیے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں