لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ہاکی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران صرف 40 ڈالر یومیہ الائونس دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی حنان شاہد کے مطابق 40 ڈالر یومیہ الائونس تقریبا 11 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تاحال 2025 کے ڈومیسٹک ڈیلی الائونس بھی ادا نہیں کیے گئے۔ حنان شاہد نے کہا کہ ہمارے ساتھ مالی طور پر ناانصافی کی جا رہی ہے، ہم ملک کے لیے کھیلتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ کارکردگی کے باوجود مناسب معاوضہ نہ ملنا افسوسناک ہے۔




