PSL نے میرے کیریئر کو ایک نئی سمت دی’ محمد نعیم

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ایونٹ نے ان کے کیریئر کو نئی سمت دی ہے اور وہ اپنی ٹیم کے لیے ایک اور ٹرافی جیتنے کے خواہاں ہیں۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محمد نعیم نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں لاہور قلندرز جیسی فرنچائز کا حصہ بننے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم شروع سے ہی ان کی پسندیدہ اور ڈریم فرنچائز رہی ہے اور اب وہ مسلسل دوسرے سال اس کا حصہ ہیں۔محمد نعیم نے لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل اعتماد اور آزادی دی گئی ہے، جس کی بدولت وہ بغیر کسی دبا کے اپنی نیچرل گیم کھیل پاتے ہیں۔ فرنچائز کی جانب سے فری ہینڈ ملنا ان کی کارکردگی میں بہتری کا ایک اہم سبب ہے۔اپنی بیٹنگ اپروچ کے حوالے سے محمد نعیم نے کہا کہ بطور بیٹر ہر کھلاڑی کے اپنے اہداف ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں