کراچی (شوبز نیوز) اداکار ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کے نئے ڈرامہ سیریل ماہ نور کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل نقاب میں شاندار کردار نبھانے کے بعد ہمایوں اشرف کی ڈرامہ سیریل ماہ نور میں واپسی ہوئی ہے جس میں خدیجہ سلیم ماہ نور کے کردار میں موجود ہیں۔زویا ناصر ڈرامے میں منفی کردار نبھاتی دکھائی دیں گی، اس کے علاوہ ورسٹائل اداکار عدنان شاہ ٹیپو بھی اہم کردار میں موجود ہیں۔اس کی ہدایت کاری کے فرائض عرشی علی اور ہشام سید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نور کلام اور ہارون احمد نے لکھی ہے۔پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ خدیجہ سلیم ماہ نور بھاگ رہی ہیں جبکہ عدنان شاہ ٹیپو ان کی تلاش میں سرگرم ہیں جبکہ وہ دوسرے شہر پہنچ جاتی ہیں۔دوسرے ٹیزر میں زویا ناصر کا منفی روپ دکھایا گیا ہے جب انہیں پتا چلتا ہے کہ ہمایوں اشرف، خدیجہ سلیم سے محبت کرتے ہیں تو وہ اسے نقصان پہنچانے پر تل جاتی ہیں۔ڈرامے کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔




