جواں سال بیٹے کی نماز جنازہ پڑھانا بہت بڑا امتحان

اسلام آباد (بیوروچیف) اپنے والد کی نمازِ جنازہ پڑھانا بیٹے کے لیے سعادت ہے لیکن باپ کا جواں سال بیٹے کی نماز جنازہ پڑھانا ایک بہت بڑا امتحان ہے آج چشم فلک نے یہ منظر درگاہ مقدسہ گولڑہ شریف میں اس وقت دیکھا جب مجدد تعلیمات مہریہ کے امین وارث علوم مہر علی حضرت پیر سید غلام معین الحق گیلانی نے اپنے جواں سال بیٹے کی نماز جنازہ اس صبر اور استقامت کے ساتھ پڑھائی جس سے ان کا اللہ کی ذات کی رضا میں راضی رہنے کا پہلو نمایاں طور عیاں تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس پر اجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں