مذاکراتی عمل کا پاکستان میں ہونا بہت بڑا اعزاز ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سا بق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے امریکہ ‘ اسرائیل ‘ ایرا ن سیز فائر کے ضمن میں پاکستا ن کی سفارتی محاذ پر کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی انتھک جدو جہد اور کوشش کا نتیجہ ہے کہ دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی پر عملدرآمد ہو گیا ہے اور مذاکرا تی عمل کا پاکستان میں ہونا بہت بڑا اعزاز ہے بصورت دیگر خدانخواستہ لاکھوں جانوں کے ضیا ع کااندیشہ تھاکیونکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد حملہ کی صورت میں ایران سو سال پیچھے چلا جاتا اور نسلوں تک اثرات مرتب ہوتے تاہم فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر اور وزیراعظم کی ذاتی کاوشیں رنگ لائیں جس پر دونوں راہنمائوں کوضرور خراج تحسین پیش کرنا چاہیے اور ان کی سفارتی محاذپر شبانہ روز کوششوں کو سراہا جانا ضروری ہے رانا زاہد توصیف نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترداف ہے چنانچہ دو طرفہ جنگ بندی حکومت پاکستان کا اہم ترین کارنامہ ہے جس کو اقوام عالم میں پذیرائی ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ مسلم امہ ایک منظم پلیٹ فارم پر اتفاق و اتحاد ‘ یگانگت کا مظاہرہ کرے چند روز قبل خطہ میں کشیدگی کے باعث جہاں امن و استحکام کو نقصان پہنچا وہاں بہت سے مسلم ممالک میں بھی باہمی کشیدگی پیدا ہوئی جوکہ لمحہ فکریہ ہے اپنے بیان میں رانا زاہد توصیف نے افغانستان کی زمین کو پاکستان کے مخالف استعمال کرنے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں