DCسرگودھا کا سلانوالی کادورہ

سرگودھا(بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل سلانوالی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، سرکاری دفاتر اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری اکمل سمیت دیگر ضلعی و تحصیل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سلانوالی انٹرنس بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا معائینہ کیا اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کی نئی عمارت اور کمیٹی روم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید اور فعال دفتری ماحول بہتر گورننس اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل سلانوالی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں