فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر ، میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ، فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیا بی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، اسلام آباد مذاکرات سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند ہوا، پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔انہوں نے اپنے ردعمل میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایران- امریکہ کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستانی قیادت کی کامیاب سفارتکاری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، خطہ میں جنگ کے بادل ٹلنا پاکستانی سفارتی حکمت عملی کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ-ایران جنگ کی کامیاب کاوشوں پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔




