تاندلیانوالہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام پریشان

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے تاندلیانوالہ کے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ تاندلیانوالہ محکمہ واپڈا کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی تاندلیانوالہ کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تاندلیانو الہ کی عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بجلی کی بار بار بندش نے نہ صرف روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے بلکہ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کے لیے یہ صورتحال کسی عذاب سے کم نہیں۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے وہ اپنے گھروں کا قیمتی سامان تک فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، مگر اس کے باوجود بجلی کی فراہمی مسلسل غیر یقینی کا شکار ہے۔ گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ نے کاروبار، تعلیم اور گھریلو نظام کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کا طوفان اور دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ بندش، یہ دوہرا عذاب برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش نے مچھروں کی یلغار کو بھی ناقابل برداشت بنا دیا ہے، جس کے باعث شہری ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا اس ظلم کا خاتمہ کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں