میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بدولت فیصل آباد میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ،کمشنر مسرت جبیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد میں بیوٹیفکیشن کے4میگا پراجیکٹس پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت بریفنگ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ((ر) ندیم ناصر نے بیو ٹیفکیشن پراجیکٹس پر جاری عملدرآمد پر بریفنگ دی۔ ایڈ یشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 92کروڑ روپے کی لاگت سے کچہری بازار،مین بازار ڈجکوٹ،موچی بازار چک جھمرہ اور 66فٹا بازار منصور آباد کی بیوٹیفکیشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیوٹیفکیشن سائٹس پر سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن،ڈرینج سسٹم کی بحالی،الیکٹرک فیکیشن ورک مکمل،گرین بیلٹس اور دکانوں کی ایک ہی تھیم کے تحت ڈیزائننگ پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ مرحلہ میں جھنگ بازار اور چنیوٹ بازار کو بھی کچہری بازار کی طرز پر بیوٹیفائی کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی تعمیر وترقی اور شدید عوامی ضروریات کی تجویز کردہ 10میگا ڈویلپمنٹ سیکموں پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ کینال روڈ کی ری ماڈلنگ،پارکس کی تزئین وبحالی،مکوآنہ وملحقہ آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم،کھرڑیانوالہ چوک فلائی اوور، 22کلومیٹر نڑوالا روڈ ایکسپریس وے،نواز شریف جنرل ہسپتال جڑانوالہ،ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر،پارکنگ پلازے شامل ہیں اورمجوزہ میگا سکیموں کو آئندہ مالی سال کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا گیا ہے۔کمشنر نے جھنگ بازار اور چنیوٹ بازار کی ڈیزائننگ کا کام بلاتاخیر مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بدولت فیصل آباد میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرکمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اورمریضوں ولواحقین سے ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ بارے دریافت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور تیز رفتار طبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال کو درکار وسائل کی فراہمی کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مخیر گروپ کے زیراہتمام 280بیڈز پر مشتمل نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ بھی کیا اور 55کروڑ روپے کی لاگت سے 4منزلہ ایمرجنسی بلاک کو جلد مکمل کرانے کی تاکید کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ 4000دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو اوپی ڈی پر سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ گزشتہ سال 11لاکھ مریضوں کو سروسز دی گئیں اسی طرح ساڑھے 3لاکھ مریضوں کو گھروں کی دہلیز پر ادویات پہنچا کر ایف آئی سی پنجاب بھر میں سرفہرست رہا۔کمشنر نے کہا کہ نئے ایمرجنسی بلاک کے قیام سے نہ صرف ڈویژن بلکہ ملحقہ اضلاع کے مریضوں کو مزید تیز رفتار سروسز دستیاب ہونگی اورنئے ایمرجنسی بلاک سے بیڈز کی تعداد 600 ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں