شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(بیورو چیف) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)راولپنڈی کی ٹیم نے حساس ڈیٹا غیرقانونی طور پر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، جو نادرا ریکارڈ ، لوکیشنز ،سی ڈی آر، فیملی ٹری،جعلی سمز ، آئی ایم آئی ای اسکینز اور سمز کے قانونی مالکان کا ڈیٹا و معلومات فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق اس حوالے سے این سی سی آئی اے میں انکوائری جاری تھی اس دوران ملزم کے متعلق اطلاع ملی کہ مذکورہ میڑو اسٹیشن راولپنڈی پر موجود ہے جس پر ٹیم نے چھاپہ مارا اور ملزم کو تحویل لیکر موبائل فون اور سمز برآمد کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں