فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 5افراد کو لہولہان کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق منصورآباد کے علاقہ 203 رب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے خلیل احمد کو زخمی کر دیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پارک میں معمولی جھگڑے پر مسلح ملزمان اشرف وغیرہ نے ماجد حسین کو گولی مار کر زخمی کر دیا’ تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 110 گ ب میں بچوں کی لڑائی پر ملزمان رمضان وغیرہ کی فائرنگ سے گولیوں کی زد میں آ کر نعیمہ بی بی بری طرح زخمی ہو گئی۔ تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں عداوت کی بناء پر ملزمان نے فائرنگ کر کے نثار احمد ولد فدا احمد اور ڈھڈی والا میں مخالفین کی گولیاں لگنے سے ساندل ولد دلاور بری طرح زخمی ہو گیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔




