فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 46وارداتوں کے دوران لاکھو ںکا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ جبکہ اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر تاجر کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر4خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ نصیر آباد کی شمیم اختر کی جواں سالہ بیٹی (ر) کو بازار جاتے ہوئے طلحہ وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ 202ر۔ب کی الماس بی بی کی بیٹی (ح) کو نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کے علاقہ 108ر۔ب کے ذیشان کی ہمشیرہ (ف) کو نامعلوم ملزمان اور جڑانوالہ کے علاقہ محلہ انور آباد کے ندیم کی اہلیہ (ش) گھر سے بازارگئی واپس نہ آئی’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ چمڑیل جھال پر مسلح ڈاکوئوں نے کریانہ شاپ کے مالک شیراز علی کو 20ہزار چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا’اسلام نگر سے طارق محمود سے10ہزار و فون، ارشاد ٹائون کے شاہد عباس سے دو لاکھ، طلائی انگوٹھی، فیضان مدینہ کے عقب میں سعید احمد کی دکان احرام فوٹو سٹیٹ کے تالے توڑ کر سامان چوری، خیابان کالونی کے غلام مرتضیٰ سے نقدی، رحمت ولاز سے طاہر عزیز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، منصور آباد کے غفار علی کی شاپ سے سامان چوری، 49ج ب کے غلام ےٰسین کے گھر کا صفایا کر دیا، شہزاد ٹائون کے ادریس مسیح کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، سلطان پورہ کے شہزاد علی سے 25ہزار چھین لیے، 144ر۔ب کے اکرم سے نقدی وفون، 147ر۔ب کے عمیر کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، ڈیفنس ویو کالونی کے زاہد اقبال سے 50ہزار وفون، 55گ ب کے عظیم حسین سے 90ہزار، 115گ ب کے انور علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 21گ ب کے شہباز کے گھر سے مویشی چوری، 123گ ب کے شمشیر ابرار کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 107گ ب کے علی شیر کے گھر سے بکرے چوری، 533گ ب کے ارشد سے 90ہزار وفون، 125گ ب کے اشرف سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 229ر۔ب کے احسان اللہ کے زرعی رقبہ سے80کاٹن لہسن چوری، لنڈیانوالہ کے ساجد علی سے اڑھائی لاکھ، 209ر۔ب کے حقنواز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 205ر۔ب کے غلام حسین کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چور لے اڑے، 608ر۔ب کے عامر خان کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، 2لاکھ مالیت کی گندم چور لے اڑے، 419گ ب کے حنظلہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، چونگی نمبر15 ماموں کانجن کے قریب واجد کو لوٹ لیا، 53گ ب کے عمران شہزاد کے گھر سے بکرے چوری، بسم اللہ ٹائون سمندری کے زین العابدین کے گھر سے بھاری مالیت کی مرغیاں اور قیمتی کبوتر چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں لاری اڈا سے محمد شبیر، رضا آباد سے شہزاد شکیل، سرگودھا روڈ آئیڈیل بیکری سے آصف، دستگیر کالونی سے رضوان، جناح ہسپتال جڑانوالہ سے وقار، ستیانہ روڈ سے طلحہ،احمد پارک سے شرافت علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




