پنجاب بھر میں8ویں جماعت کے نتائج کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں 8ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ پبلک سکولوں کے طلبا 8ویں کا نتیجہ pectaa.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیا۔ آٹھویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا۔ پنجاب میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحانات لئے گئے۔ پنجاب کے 8 لاکھ 94 ہزار طلبہ نے آٹھویں کا امتحان دیا۔ پنجاب بھر میں 7 لاکھ82 ہزار طلبہ پاس ہوئے۔ پنجاب بھر میں ایک لاکھ 10ہزار طلبہ فیل ہوئے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔ پیپر چیکنگ میں مشین مارکنگ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ ہوگی۔ وزیر تعلیم کا اسیسمنٹ ٹیم کیلئے اعزازیہ کا بھی اعلان۔۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کہتے ہیں ہشتم امتحانات پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے تحت منعقد کئے گئے۔ بورڈ طرز پر ہشتم امتحانات کا آغاز طلبا کی کارکردگی بہتر انداز میں جانچنے کیلئے کیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی کی مدد سے مشین مارکنگ ہوگی۔ شفافیت یقینی بنانے کیلئے پرچوں پر کیو آر کوڈ بھی لگایا گیا تھا۔ کیو آر کوڈ امتحانی پرچوں کی مکمل ٹریسنگ میں معاونت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں