فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گاڑی اور نقدی ہتھیانے کی خاطر نا خلف بیٹی نے شوہر سے ملکر باپ کو ٹھکانے لگا دیا،کھرڑیانوالہ پولیس نے 5ماہ بعد مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، تفتیش شروع کر دی’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ229ر۔ب چشت نگر کے رہائشی فہیم اشرف نے بتایا کہ 28اگست 2025ء کی شب احسن کا والد محمد اشرف ولد محمد حسین ساڑھے تین لاکھ کی رقم لیکر گھر سے گیا واپس نہ آیا۔ اہل خانہ ، رشتہ داروں اور دیگر جگہوں پر تلاش کرتے رہے، فون بھی بند ہو گیا، گذشتہ روز جڑانوالہ کا رہائشی عمران علی ولد عبدالرزاق ان کے گھر آیا کہ آپ کا بہنوائی ندیم ولد سلیم اس کی کار کا سودا کر رہا ہے اگر آ کے والد اس کو بائیو میٹرک کروا دیں تو گاڑی کی رقم ندیم کو ادا کر کے گاڑی لے لوں گا تو اس نے بہنوائی ندیم سے رابطہ کر کے والد کی گمشدگی اور گاڑی کی فروخت کے بارے میں پوچھا تو اس نے لا علمی کا اظہار کیا، جس پر مدعی نے کہا کہ اس کے باپ محمد اشرف کو بہنوئی ندیم نے اپنی بہو آمنہ سے ملکر رقم اور گاڑی ہتھیانے کی خاطر قتل کر کے نعش ٹھکانے لگا دی ہے۔ تاہم کھرڑیانوالہ پولیس نے میاں بیوی کو حراست میں لیکر ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔




