FCCIکے صدر کا نجمہ افضل کو صوبائی محتسب مقرر کرنیکا خیر مقدم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے سابق ایم پی اے اور وومن ہیلتھ بارے چیمبر کی قائمہ کمیٹی کی کنونیئرمحترمہ نجمہ افضل خاں کو چار سال کیلئے صوبائی خاتون محتسب مقرر کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ نجمہ افضل نہ صرف متحرک سیاسی کارکن بلکہ ڈاکٹر بھی ہیں جن کی پوری زندگی خواتین کی ترقی اور اُن کے مسائل کو حل کرنے میں گزری۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی تعیناتی سے پورے پنجاب میں خواتین کو ہراسمنٹ سے نجات ملے گی اور معیشت میں اُن کی شمولیت کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔ دریں اثنا سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے بھی محترمہ نجمہ افضل خاں کو اُن کی نئی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں