گندم اور دھان کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید طریقے اپنائے جائینگے،وائس چانسلر جامعہ زرعیہ ڈاکٹر ذوالفقار علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور اے زی ایگری کارپوریشن کے مطابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت حافظ آباد میں1,000کنال سے زائد اراضی کو جدید زراعت کے ایک ہائی ٹیک مرکز میں تبدیل کیا جائیگا۔ معاہدے پر دستخط زرعی یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر راشد باجوہ اور اے زیڈ ایگری کارپوریشن کے ایم ڈی احسن باجوہ نے کیے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر محمد اسلم ۔ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد تحسین اظہر، سی ای او این آر ایس پی-اے پی سی ایل ابرار انجم اور دیگر نے شرکت کی اس شراکت داری کا مقصد ایسے فارمز تیار کرنا ہے جو نہ صرف تدریسی مقاصد کے لیے استعمال ہوں بلکہ وہاں بیجوں کی بڑے پیمانے پر تیاری اور تجارتی سطح پر کاشتکاری بھی ممکن ہو سکے۔ اس منصوبے کے تحت گندم اور دھان کی پیداوار بڑھانے ، جدید ترین ٹیکنالوجی کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی طریقے اپنائے جائیں گے۔ زرعی یونیورسٹی تحقیق اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گی ۔ اے زی ایگری کارپوریشن کھیتوں میں روزمرہ کے امور، جدید مشینری کی فراہمی اور آبپاشی کے نظام میں معاونت فراہم کرے گا ۔ دوسری جانب، این آر ایس پی چھوٹے کسانوں کو منظم کرنے، انہیں تربیت دینے اور فصل کی کٹائی کے بعد بہتر انتظام امیں معاونت کرے گا اس جامع ماڈل کا حتمی مقصد زراعت کو ڈیجیٹل اور سائنسی خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں