امریکی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ایران و امریکہ جنگ بندی اور پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی مثالی سفارت کاری و کردار کو سراہتے ہوئے ایران و امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کے لیے مل بیھٹنا پاکستان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اور اس سے بھی بڑھ کر سعودیہ ائیر بیس کا کنٹرول سنبھالنا بڑے اعزاز و فخر کی بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ، ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری محمد ارشد ، چوہدری حبیب اللہ عطار ، قاری بشیر احمد عزیزی ، مولانا بہادر علی سیف ، مولانا اکرام اللہ طور ، مولانا عبد الشکور کاظم و دیگر نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دانشمندانہ حکمت عملی اور مسلسل سفارت کاری کی بدولت دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی ہے ۔ پاکستان اپنی عسکری صلاحیت اور غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت خطے میں امن و امان و استحکام اور مثبت کردار ادا کرنے والا دنیا کا اہم ملک بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور رحمت سے پاکستان نے وہ کام کر دکھایا جسے بڑی بڑی طاقتیں سر انجام نہیں دے سکی ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان عالمی دنیا سے مطالبہ کرتی ہے کہ دنیا میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی بدولت پاکستان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے ۔ کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں اور بہترین سفارت کاری کی وجہ سے دنیا بہت بڑے انسانی و معاشی المیہ سے بچ گئی ہے ۔ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم امیر و علامہ عبدالرشید حجازی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن و امان کی بحالی و استحکام کے لیے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان و دیگر عرب ریاستوں کے ذمہ داران نے بھی صبر و تحمل اور بردباری و برداشت کا بہترین مظاہرہ کر کے جنگ کی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بہت بڑے نقصان کو برداشت کر کے امن و امان کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں ۔ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم اور علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا ۔ آخر آج دنیا کو یہ ماننا پڑا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر قوت ہے اگر حکومت وقت اور پاکستان فورسز کے سپہ سالاران عزم کر لے تو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دنیا کی کوئی طاقت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ عارضی جنگ بندی سے پاکستان کا جو وقار بلند ہوا ہے امید ہے مستقل طور پر امریکہ واسرائیل اور ایران جنگ بندی کر کے دنیا کو بڑی تباہی سے بچانے اور پاکستانی وقار میں اضافہ کا سبب بنے گے ۔ اجتماعات میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آمن و امان کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں