سرگودھا میں غیر قانونی اشتہاری مواد کیخلاف کریک ڈاؤن،132پینا فلیکس ہٹا دئیے گئے

سرگودھا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر شہر میں وال چاکنگ، غیر ضروری اشتہاری بورڈز اور پینا فلیکسز کیخلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کی نگرانی میں پہلے روز جیل روڈ، خوشاب روڈ، کچہری روڈ اور سلانوالی روڈ پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔آپریشن کے دورا ن مجموعی طور پر 132 غیر قانونی پینا فلیکسز کو ہٹا دیا گیا جبکہ وال چاکنگ کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے غیر قانونی اشتہاری مواد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں