فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پانچ ماہ گزرنے کے باوجود سمن آباد پولیس شہری کے گھر پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی’ متاثرہ شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی گلی نمبر 18 کے رہائشی علی اکبر ولد خوشی محمد نے بتایا کہ 8دسمبر 2025ء کو قبضہ گروپ کے مسلح افراد حافظ محمد عثمان’ محمد عمران وغیرہ زبردستی تالہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، گرائونڈ فلور کے رہا ئشی کمروں کے تالے توڑ کر سامان کی توڑ پھوڑ کی اور گھر خالی کرنے کیلئے اہل خانہ پر تشدد کرتے ہوئے زدوکوب بھی کرتے رہے، جس پر انہوں نے ریسکیو15 پر کال کی تو پولیس کے آنے پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مدعی نے بتایا کہ اس کا اپنے بھائیوں کیساتھ مکان فروخت کرنے کے سلسلہ میں تنازعہ چل رہا ہے اور اس نے عدالت سے حکم امتناعی بھی لے رکھا ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے بڑی مشکل سے ایک ماہ قبل مقدمہ درج کیا۔ متاثرہ شہری نے آر پی او’ سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔




