امریکی نائب صدر اور ایرانی وفد کی 46سال بعد ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے میں امریکی نائب صدر اور ایرانی وفد سے 46سال بعد پہلی ملاقات ہوئی ہے جس کی تصدیق وائٹ ہائوس نے کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس اور دیگر امریکی حکام نے اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ارکان سے ملاقات کی۔اس حوالے سے وائٹ ہائوس ترجمان نے بتایا کہ وینس کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے میں تاریخی براہِ راست مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوئے ۔امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جنہوں نے جنگ بندی مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔دوسری جانب ایرانی حکام جن میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں، نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے الگ ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں