ٹرالر اور رکشے میں تصادم ‘2افراد موقع پر جاں بحق،4شدید زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) چک 323ج ب قیام پور کے قریب ٹرالر اور رکشے میں خوفناک تصادم ہوا۔ بقول کالر ٹرالر نے رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو ایمبولینسز، ریسکیو وہیکل اور موٹر بائیک ریسکیو سروس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افرادکو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں