شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے،کمشنر مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر/ ایڈمنسٹر یٹر مسرت جبیں کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی موجود تھے۔چیف آفیسر ملک مرتضیٰ نے مختلف شعبوں کی ورکنگ پر بریفنگ دی۔ کمشنر/ایڈمنسٹریٹرنے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔ تمام شعبے اپنی کارکردگی کا گراف مزید بلند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگز بائی لاز پر سو فیصد عملدرآ مد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزا ت آپریشن پوری قانونی قوت سے جاری رکھیں ۔ سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز مکمل فعال ہونے چاہیں۔باقی ماندہ سڑکوں کی مرمت وبحالی کے کاموں میں تیزی لانے کی تاکید کی اور کہا کہ سروسز کا معیار عوامی توقعات سے بڑھ کر بنانا ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں