ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ

پشاور(بیورو چیف)خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرو ں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ معیار جاری کردیا گیا۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی بھرتی میں تعلیمی نمبرز کو 60 فیصد وزن دیا جائیگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ تعلیم کیلئے امیدواروں کو 20 فیصد اضافی نمبرز ملیں گے اور انٹرویو کے لیے بھی 20 فیصد نمبرز مختص کیے گئے ہیں ،مجموعی اسکور 100 رکھا گیا۔ اس کے علاوہ میرٹ کو مزید شفاف بنانے کیلئے نئی درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے جسکے تحت فرسٹ، سیکنڈ اورتھرڈ ڈویڑن ڈگریوں کے مطابق نمبرزکی مزید تقسیم کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں