منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ سیریز کے آغاز ہی شہر میں شہر میں کرکٹ میچز پر جوئے کام عروج پر ہے۔گھر بیٹھے یا اپنی پسندیدہ ماحول میں آرام سے میچ دیکھتے ہوئے اس پر جوا کھیلا جا رہا ہے ۔ ڈیلرز بغیر کسی خطرے کے شہریوں سے دوزانہ کروڑوں کے جوئے کی مد میں لوٹ مار کر رہے ہیں منڈی صادق گنج میں کرکٹ میچز اور دیگر ان لائن جوئے کیلئے ماسٹر اکانٹ رکھنے والے ڈیلر نے سینکڑوں افراد کو اکا نٹ جاری کر کے شہر اور گردونواح میں کرکٹ میچز سمیت دیگر آن لائن جوئے کا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے بڑے شہروں میں تو آن لائن جوئے میں ملوث مافیا کے خلاف تو کاروائیاں کرتے ہیں لیکن دوردراز علاقوں میں اس مافیا کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے کے باعث یہ مافیا کھلے عام اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاول نگر فوری طور پر اس مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔




