چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ڈیپ کلین مہم پر عملدرآمد کے جائزہ کے لیے تحصیل بھوانہ کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شینا اعظم، مینجر ستھرا پنجاب محمد عبداللہ، سی او ضلع کونسل و ایم سی محمد فیاض و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے زیرو پوائنٹ چوک پر بیوٹیفکیشن اور مونومنٹس کی بہتری، چوک کی خوبصورتی بارے ہدایات جاری کیں اور فوری طور پر ورکنگ سٹارٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈیپ کلین کے حوالے سے کی جانے والی صفائی ستھرائی کے انتظامات، طبی و انتظامی امور کو چیک کیا،مریضوں کی عیادت کی، ڈپٹی کمشنر نے مختلف امور کی بہتری کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر مرسلین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی تمام لائٹس فنگشنل، مین گیٹ کی درستگی اور پینٹ کروانے، کھڑکیوں کی صفائی، صاف ستھرے پردے، دیواروں کی ٹائلز کی صفائی، سبزہ زار کی بہتری فوری طور پر کروا ئیں ، ڈپٹی کمشنر نے ایک دن میں تمام امور بہتر بنانیکی ہدایت کی، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کروڑیہ / پبلک پارک بھوانہ کا بھی دورہ کیا، پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور بیوٹیفکیشن،انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر نے مختلف امور کی بہتری کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی بھوانہ، ستھرا پنجاب کو ہدایات جاری کیں، انہوں نے پارک میں پودا بھی لگایا، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا تحصیل بھوانہ میں پیرا اسٹیشن کے لیے نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا وزٹ کیا اور جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے ایکسن و ایس ڈی او بلڈنگ کو آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔




