ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کو کھولنا اہم اقدام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کر تے ہوئے اسے عالمی اور علاقائی معیشت کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ اس جنگ بندی کے تحت ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا نہایت اہم قدم ہے کیونکہ یہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک کلیدی سمندری گزرگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے عالمی منڈیوں میں استحکام آئے گا اور توانائی کے شعبے میں غیر یقینی صورتحال کم ہوگی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں