کراچی(بیورو چیف)شرافی گوٹھ کے علاقے ہاشم گبول گوٹھ میں پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے خاتون پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون 60سالہ خاتون جمیلہ زوجہ محمد زمان کو فوری طورپرجناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ہاشم گبول گوٹھ میں مختلف مقامات پر پکٹ اور ناکابندی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔




