پاکستان کی بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطیٰ کو بڑے بحران سے بچایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایران امریکہ مذاکرات وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی موثر قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے’ پوری دنیا پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے جو پاکستانی عوامی کیلئے باعث عزت اور فخر کی بات ہے’ ان خیالات کا اظہار سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے سابق میونسپل کونسلر فرید اللہ خان خٹک اورسیاسی و سماجی رہنما عبدالرحمن مانا کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے شرکاء سے کیا’ عشائیہ کی تقریب میں سابق ڈپٹی میئر اکبرغوری’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ عمران خٹک’ قاسم علی شاہد’ عثمان ورک’ ملک بائو کونسلر’ ملک بوٹا کے علاوہ اہلیان غریب آباد نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ اور ایرانی مذاکرات کار کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے مگر مایوسی کی کوئی بات نہیںدونوں فریق بہت جلد تمام ایشوز پر ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی ٹیبل آئیں گے اور اس مرتبہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے’ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے پاکستان کی بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطی کو بڑے بحران سے بچا لیا ہے عسکری و سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوش کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوا ہے پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر امن کے داعی کے طور پر سامنے آیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی معیشت کی بہتری ن لیگ کا مشن ہے’ انہوں نے کہا کہ غریب آباد کے رہائشیوں کے تمام مسائل حل ہوں گے’ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ کارکنوں کی دلجوئی کی ہے اوران کے مسائل کو حل کیا ہے’ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی میئر اکبرغوری’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ عمران خٹک نے سینیٹر چوہدری شیرعلی اور میاں طاہر جمیل ایم پی اے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے لیڈر دیانتدار اور محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے میں مخلص ہیں’ ہمیں یقین ہے کہ ہماری قیادت کارکنوں کومایوس نہیں کرے گی اور مسائل کو جڑ سے اکھاڑ دے گی’ آخر میں میزبان سابق میونسپل کونسلر فرید اللہ خان خٹک ‘ سیاسی و سماجی رہنما عبدالرحمن مانا نے عشائیہ میں شرکت کرنے پر سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اور انہیں غریب آباد کے مسائل سے آگاہ کیا’ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پہلے کی طرح اب بھی سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل ایم پی اے ہمارے مسائل حل کرائیں گے اور ہمارا دیرینہ مسئلہ مالکانہ حقوق نہ ملنا ہے مہربانی فرما کر اس اہم مسئلے کی توجہ دیں اور ہمیں مالکانہ حقوق دلائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں