ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے،کمشنر مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرفیصل آباد ڈویژ ن میں ترقیاتی پروگرامز کے تحت عوامی بہبود کی سکیمو ں پر عملدرآمد جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت اور سکیموں پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان نے بتایا کہ ڈویژن میں مختلف سیکٹرز کی 374سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں۔اجلاس میں ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کرانے والے محکموں اور اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر فیصل آباد نے بعض سکیموں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو رواں مالی سال کے اندر مکمل کرایا جائے۔ شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت کا موقع پر موجود رہ کر جائزہ لیں اور کوئی منصوبہ زیرالتوا نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ترقیاتی منصوبوں کی موقع پر جاکر پراگریس چیک کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں